خلع

شوہر کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری لینا

فتوی نمبر :
68898
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شرعاً خلع کا کیا حکم ہےاور کیا کورٹ کا خلع طلاق شمار ہوگا ؟

2۔ مہرِ معجل اور اضافی زیورات" جو وہ لے جاچکی ہے اس کا شرعاً کیا حکم ہوگا ؟

3۔مرد اپنی شادی "نکاح" اور دیگرمواقع پرجواخراجات کرچکا ہے اس کی واپسی کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

4۔مرد پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کا شرعاً کیا حکم ہے جب کہ شوہر تمام الزامات کی حلفاً تردید کر رہا ہو ، نیز یاد رہے کہ شوہر اب بھی اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے اور طلاق نہیں دینا چاہتا ، لہذا یکطرفہ خلع کی شرعاً کیا حیثیت ہوگی ؟ برائے کرم مذکور سوالات کے جوابات عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتی ہے، چنانچہ اگر شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت نے یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کی تو یہ خلع شرعاً معتبر نہیں ہوگا ، اور اس سے شرعاً میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوگا بلکہ بدستور بر قرار ہےگا ، البتہ اگر شوہر کی اجازت و رضامندی سے بیوی نے خلع لیا تو ایسی صورت میں اس سے بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر میاں بیوی کے درمیان نکاح ختم ہوجائے گا جس کےبعد بیوی عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ، اور اگر غلطی اور کوتاہی بیوی کی طرف سے ہو تو ایسی صورت میں شوہر کے لئے ادا شدہ حقِ مہر (مہر معجل ) کو بدلِ خلع قرار دیکر بیوی سے واپس لینا جائز ہوگا ، البتہ اس کے علاوہ شوہر نے بیوی کو باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ جو زیورات وغیرہ دیے ہیں، وہ واپس لینا یا شادی کے موقع پر شوہر نے جو اخراجات کیےہیں ، بیوی سے یا اس کے والدین سے اس کی ادائیگی کا مطالبہ کرنا شرعاً مکروہ ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔
جبکہ بیوی کے لئے اپنے شوہر پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر اس کی کردار کشی کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے ، جس کی وجہ سے بیوی سخت گناہگار ہوگی ، جس سے اسے بصدقِ دل توبہ و استعفار اور شوہر سے معافی تلافی کرکے آئندہ کےلئے جھوٹے الزامات لگانے سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی كنز العمال : عن علي قال : البھتان على البراء أثقل من السموات الحكيم . (3/ 802)، رقم الحدیث:(8810)۔
و فى احكام القرآن للجصاص : قال أصحابنا انھما لا يجوز خلعھما الأبرضى الزوجين فقال اصحابنا ليس للحكمين ان يفرفا الأ برضى الزوجين لان الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان و انما الحكمان وكيلان لھما احدهما وكيل المراة و الآخر وكيل الزوج في الخلع (إلى قوله) و كيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاء يخرجا المال عن ملكها ۔ (2 /239)۔
و في المبسوط للسرخسي : (قال) و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق بعوض و للزوج ولاية إيقاع الطلاق - (6/173)۔
و فی الدر المختار : (و كره) تحريما (أخذ شيء) و يلحق به الإبراء عما لها عليه (إن نشز و إن نشزت لا) و لو منه نشوز أيضا و لو بأكثر مما أعطاها على الأوجه فتح ، و صحح الشمني كراهة الزيادة ، و تعبير الملتقى لا بأس به يفيد أنها تنزيهية و به يحصل التوفيق . (3 / 445ٰ)۔
و فی الشامیۃ : (قوله و من السحت) بالضم و بضمتين الحرام أو ما خبث من المكاسب فلزم عنه العار جمعه أسحات و أسحت اكتسبه قاموس ، و من السحت : ما يأخذه الصهر من الختن بسبب بنته بطيب نفسه حتى لو كان بطلبه يرجع الختن به مجتبى" . (6/424)۔
و فی الفتاوی الھندية : و إذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها ، منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك ، كذا في الفصول العمادیۃ ۔ (327/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68898کی تصدیق کریں
0     884
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات