قرآن و حدیث کے آداب و احکام

صرف قرآن اٹھانے سے قسم منعقد نہیں ہوتی

فتوی نمبر :
68232
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

صرف قرآن اٹھانے سے قسم منعقد نہیں ہوتی

معزز مفتیانِ کرام السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے، کہ کیا قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر زبان سے یہ الفاظ نہ ادا کیے ہوں کہ میں اس کی قسم کھا کے کہتا ہوں وغیرہ وغیرہ، جبکہ قرآن مجید بھی آ پ سے زبردستی اٹھوا یا گیا ہو تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قسم منعقد ہونے کیلئے قسم کے الفاظ کی ادائیگی شرط ہے ،الفاظ ادا کیے بغیر محض ہاتھ میں قرآن اٹھانے سے قسم منعقد نہیں ہوتی ،لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شخصِ مذکور نے صرف قرآن ہاتھ میں اٹھایا ہو زبان سے قسم کے الفاظ ادا نہ کیے ہو ں تو اس سے قسم منعقد نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے خلاف کرنےسے کفارہ لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : و شرطها الإسلام و التكليف و إمكان البر. و حكمها البر أو الكفارة. و ركنها اللفظ المستعمل فيها اھ(3/704)۔
و فی الرد : (قوله و قال العيني إلخ) عبارته: و عندي لو حلف بالمصحف أو وضع يده عليه وقال: و حق هذا فهو يمين ولا سيما في هذا الزمان الذي كثرت فيه الأيمان الفاجرة ورغبة العوام في الحلف بالمصحف اهـ وأقره في النهر.(3/713)۔
و فی امداد الاحکام :قال الشيخ ان الحلف بوضع اليد على المصحف ابلغ عند العوام من الحلف بالقرآن وبكلام الله واشد وليس ذالك لكون الجلد والنقوش اعلٰى عندهم من القرآن بل لكونهم يريدون بالحلف بوضع اليد عليه الحلف بالقرآن ويضعون اليد عليه استحضار العظمة بسنة بمعانیۃ يتضمنه وعلى هذا فينبغي ان يكون الحلف بوضع اليد يمينا كما هو قول الزيلعي ، نعم وضع اليد بدون صيغة الحلف لا يكون يميناً اهـ -(3/40)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68232کی تصدیق کریں
0     1043
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات