غسل

کیاغسل کے دوران بالٹی میں گرنے والی چھینٹیں ناپاک ہیں؟

فتوی نمبر :
67906
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

کیاغسل کے دوران بالٹی میں گرنے والی چھینٹیں ناپاک ہیں؟

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی غسل کرتا ہوں تو غسل کے دوران قطرے ضرور آتے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ قطرے غسل کے پانی کے ہوتے ہیں پیشاب کے نہیں ،توکیا اس کے وجہ سے بالٹی کا تمام پانی نجس ہو جاتا ہے اور کپڑوں اور دیوار پر چھینتے پر جاتے ہیں اور بیٹھ کر غسل کرنے سے بھی ان چیزوں سے بچنا مشکل ہے اور یہ وہم نہیں حقیقت ہے ،اس کی وجہ سے کبھی کبھی مایوس ہوجاتا ہو ں اور نماز رہ جاتی ہے نجس پانی لگنے کے خیال میں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے جسم پر اگر کوئی ظاہر ی ناپاکی لگی ہوئی نہ ہو تو غسل کے دوران پانی کی جو چھینٹیں (قطرات ) پانی کی بالٹی یا آس پاس کے کپڑوں اور دیوار وں پر لگتی ہیں ،اس کی وجہ سے بالٹی کا پانی یا کپڑےاور دیوار وغیر ہ ناپاک نہیں ہوتا لہذا ان چھینٹوں کوناپاک سمجھ کر اس کی وجہ سے نماز چھوڑدینا قطعاً درست نہیں، جس سے سائل کو بچنا چاہیئے ،تاہم غسل کے دوران اگر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پانی کی چھینٹیں پانی کی بالٹی میں نہ گریں ،تویہ زیادہ احتیاط اور پاکیزگی پر مبنی عمل ہے ، اس لئے اس کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: أو مماثلا كمستعمل فبالأجزاء، فإن المطلق أكثر من النصف جاز التطهير بالكل و إلا لا(1/182)۔
و فیہ ایضاً: (قوله: و هذا) أي ما ذكر من اعتبار الإجزاء في المستعمل يعم الملقى بالبناء للمفعول أي ما كان مستعملا من خارج ثم أخذ و ألقي في الماء المطلق و خلط به و الملاقي أي و الذي لاقى العضو من الماء المطلق القليل بأن انغمس فيه محدث أو أدخل يده الخ اھ(1/182)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67906کی تصدیق کریں
0     1384
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات