نکاح

نکاح کے بعد والدین کا لڑکے اور لڑکی کو ملنےسے روکنا

فتوی نمبر :
67794
| تاریخ :
2023-09-19
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح کے بعد والدین کا لڑکے اور لڑکی کو ملنےسے روکنا

نکاح کے بعد والدین لڑکے اور لڑکی کو ملنے سے روکنے کا حق رکھتے ہیں؟ اللہ کا کیا حکم ہے؟ مجھے معاشرے کی رائے نہیں چاہیۓ . جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح ہوجانے کے بعد اور رخصتی سے قبل ، میاں بیوی کے کسی بھی وقت ، کسی بھی جگہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل سکتے ہیں ، اور ایک ساتھ وقت گزار سکتے ہیں ، لیکن اس طرح جوان میاں بیوی کا رخصتی سے قبل ایک ساتھ تنہائی میں میل جول اور تعلق رکھنے کی صورت میں اگر کوئی ایسی بات سامنے آئی جو میاں بیوی یا ان کے خاندان کے تعلق کو متاثر کرنے کے سبب بن رہاہو ، تو اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں اور مشکلات رخصتی کے بعد ایک پرسکون زندگی میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہیں ، اس لۓ اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ، خاندان کے بڑوں کی اجازت اور عرف کے مطابق عمل کرنے میں ہی عافیت ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67794کی تصدیق کریں
0     753
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات