اسلام کے مطابق صرف جسمانی ضرورت پوری کرنے کے لیے نکاحِ کی اجازت ہے؟ یا نکاح کا اصل مقصد گھر گھرہستی کرنا اور افزائش نسل ہے؟ وضاحت کردیں
واضح ہو کہ اسلام میں نکاح کو عبادت کا درجہ دیاگیاہے، اور یہ انبیاء علیہم السلام کا سنت ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روایت مبارکہ میں اس سنت سے اعراض کرنے والوں سے براءت کا اظہار بھی فرمایاہے، اس لیے نکاح جیسے عظیم سنت کے بنیاد ی مقاصد (سنت پر عمل، افزائش نسل، تقوی کا حصول )سے صرف نظر کرکے اسے محض جسمانی ضرورت پوری کرنے کاذریعہ سمجھنا قطعا غلط اور شریعت مطہرہ کے احکام سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔
’’من أحب فطرتی فلیستن بسنتی ومن سنتی النکاح ‘‘۔(مجمع الزوائد،ج:۴، ص: ۳۲۷ )
’’وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتی فلیس منی‘‘۔ (بخاری،ج:۲،ص:۷۵۷،۷۵۸)