احکام حج

حج و عمرے کے سفر میں عورت کے ساتھ جانے والے محرم کی عمر کیا ہونی چاہیے ؟

فتوی نمبر :
67428
| تاریخ :
2023-09-04
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج و عمرے کے سفر میں عورت کے ساتھ جانے والے محرم کی عمر کیا ہونی چاہیے ؟

معلوم یہ کرنا تھا کہ حج یا عمرہ کے محرم کی کم ازکم عمر کتنی ہونی چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسافت شرعیہ کے بقدر سفر پر جانے کے لیے عورت کے ساتھ ایسے محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے، جو بالغ یا کم ازکم قریب البلوغ (مراہق) اور سمجھدار ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الهندية: ومنها المحرم للمرأة شابة كانت او عجوزا اذا كانت بينہا وبين مكة مسيرة ثلاثة ايام هكذافى المحيط وان كان اقل من ذلك صحت بغیر محرم كذا فى البدائع والمحرم الزوج ومن لا يجوز مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو مصاهرة وكذا فى الخلاصة ويشترط ان يكون مأمونا عاقلا بالغا،حرا كان او عبدا کا فراکان او مسلما (الی قوله) وكذا في محيط السرخسی : والمراہق كالبالغ، اھ (٢١٩/٢)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67428کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات