خلع

رخصتی سے قبل یکطرفہ عدالتی خلع کا حکم

فتوی نمبر :
66923
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

رخصتی سے قبل یکطرفہ عدالتی خلع کا حکم

معزز مفتی صاحب السلام علیکم !
مفتی صاحب میں نے ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ میرا نکاح ہونے کے بعد رخصتی نہیں ہوئی , لیکن میری بڑی سالی اور سسر کی ناراضگی کی وجہ سے بات طلاق تک پہنچ گئی، جبکہ میں نے اور میری فیملی نے صلح کرنے کی بہت کوشش کی لیکن میرے سسرال والے اپنی ضد پر قائم رہے اور بالآخر میرے سسر اور بڑی سالی نے میری بیوی کے دل میں میرے خلاف زہر بھر کر نفرت کرنے پر مجبور کردیا , اور میرے سسر نے اپنی بیٹی کو عدالت سے خلع لینے کی ہدایت کردی ،جس پر میری بیوی نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کردیا جس میں یہ جھوٹ لکھ دیا کہ میں اپنی بیوی اور اسکے والدین کو گالیاں دیتا تھا اور گواہ کے طور پر میرا سسر عدالت میں پیش ہوگیا اور جھوٹی گواہی بھی دے دی، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ تھا ہی نہیں, عدالت نے میری بیوی کی بات مانتے ہوئے یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کردی, لہٰذا مفتی صاحب مہربانی فرما کر میری رہنمائی فرمادیں کہ مندرجہ بالا حقائق کے مطابق عدالت کی ڈگری سے میرا نکاح میری بیوی سے شرعی طور پر ختم ہوگیا ہے ؟ اور کیا میری بیوی اب کسی اور سے شادی کر سکتی ہے؟ کیوں کہ میں نے نہ عدالت میں خلع کے پیپر پر دستخط کیے اور نہ اپنی بیوی کو طلاق دی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتاہے ،چنانچہ اگر سائل یا اس کے وکیل نے عدالت میں حاضر ہوکر خلع کے پیپرز پر دستخط نہ کیے ہو ں ،بلکہ عدالت نے لڑکی کے بیان پر یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کردی ہو(جیسا کہ سوال میں مذکور ہے)تو یہ خلع شرعاً معتبر نہیں ، اور اس سے سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا ،بلکہ بدستور برقرار ہے،لہٰذا اس یکطرفہ خلع کی ڈگری کو بنیاد بنا کر سائل کی بیوی کیلئے دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ،بلکہ گناہِ کبیرہ ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی أحكام القرآن للجصاص : فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا أن يرضى الزوج(الی قولہ)فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين , لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف یملکہ الحکمان۔اھ(2/ 239)۔
و فی الرد : (قوله : و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا أو معلقا على الملك . و أما ركنه فهو كما في البدائعإذا كان بعوض , الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض ، فلا تقع الفرقة ، و لا يستحق العوض بدون القبول ،(3/441)۔
و فی المبسوط للسرخسي : و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق (6/ 173)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66923کی تصدیق کریں
0     1014
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات