غسل

کیا احتلام صرف نیند میں ہوتا ہے یا بیداری میں بھی ہوسکتاہے ؟

فتوی نمبر :
6657
| تاریخ :
2009-07-09
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

کیا احتلام صرف نیند میں ہوتا ہے یا بیداری میں بھی ہوسکتاہے ؟

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ منی اور مذی کے درمیان کیا فرق ہے؟ کیا احتلام صرف رات کو ہوتا ہے یا دن میں بھی ہوسکتا ہے، میرا مطلب یہ ہے کہ منی بیداری اور غیر بیداری دونوں میں نکل سکتی ہے؟ اور یہ بھی معلوم کرنا ہے چاہتا ہوں کہ منی کونسی ہے اور مذی کون سی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذی اور منی دونوں ہی بیداری اور خواب دونوں میں نکل سکتی ہیں، اور دونوں میں فرق یہ ہے کہ منی وہ گاڑھا اور بدبودار سفید مادہ ہوتا ہے جو بوقت شہوت کُود کر نکلے اس کو نطفہ بھی کہتے ہیں اور یہ سبب تولید بھی ہوتا ہے اور اس کے نکلنے سے آدمی پر غسل واجب ہوجاتا ہے، جبکہ مذی وہ سفید اور لیس دار مادہ ہوتا ہے جو عموماً شہوت کے خیالات یا باتوں کیوجہ سے نکلتا ہے اور اس کے اخراج سےصرف وضو لازم ہوتا ہے اور نجس ہونے میں دونوں برابر ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کذا فی الفقه الاسلامی: والمنی: هوالماء الغلیظ الدافق الذی یخرج عند اشتداد الشهوة ومنی المرأة رقیق اصفراھ (ج۱، ص۳۶۰).
وفیه ایضًا: والمذی: هو ماءً أبیض رقیق یخرج عند ثوران الشهوۃ أو تذكر الجماع بلا تدفق وهو نجس للأمر بغسل الذكر منه والوضوء فی حدیث علیؓ قال: ’’كنت رجلا مذّاء فاستحیت أن أسال رسول اللهﷺ فأمرت المقداد بن الاسود فساله فقال: فیه الوضوء، والمسلم: یغسل ذكره ویتوضأ. اهـ (ج۱، ص۱۵۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فہیم الدین اسلام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6657کی تصدیق کریں
0     1189
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات