گناہ و ناجائز

تھیلیسیمیا کی بیماری کی وجہ سےحمل ساقط کرنا

فتوی نمبر :
66179
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

تھیلیسیمیا کی بیماری کی وجہ سےحمل ساقط کرنا

ترجمہ : السلام علیکم! محترم مفتی صاحب، طبی حالات: مجھے بِیٹا تھیلیسیمیا ہے، میری بیوی کو ای تھیلیسیمیا ہے۔ ،میرے پہلے بچےمیں موروثی طور پر E/Beta تھیلیسیمیا (تھیلیسیمیا میجر) کی تشخیص ہوئی ہے، ان مریضوں کا مستقل علاج ان کے مستقبل کے بھائی/بہن سے بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے، (اگر اس کے بھائی/بہن کو تھیلیسیمیا نہ ہو تو )، ہماری خواہش ہمیشہ سے دوسرا بچہ پیدا کرنے کی تھی، میرے پہلے بچے میں ای/بیٹا تھیلیسیمیا کی تشخیص ہونے سے پہلے ، لیکن اب ایک اور وجہ سامنے آئی ہے۔
سوال: میں اور میری بیوی دوسرا بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم اگر حمل کے 84 دن (12 ہفتوں) کے بعد ہمیں پتہ چلا، اور معلوم ہوا کہ دوسرے بچے کو بھی تھیلیسیمیا میجر ہے، تو کیا اسقاط حمل کرنا جائز ہے؟ (کیونکہ بچہ پیدا ہونے کی صورت میں اسے زندگی بھر تکلیف اٹھانا پڑ سکتا ہے)، جزاک اللہ خیر۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسئولہ میں اگر کسی ماہر ڈاکٹر کے ذریعہ یہ معلوم ہوجائے،کہ حمل میں مذکور بیماری موجود ہے ،اور پیدائش کے بعد اس کی زندگی خطرہ میں ہوگی ،اور وہ اسقاط ِ حمل کی رائے دے ،تو چار مہینے سے پہلے پہلے حمل ساقط کرنےکی گنجائش ہے ،البتہ چار ماہ مکمل ہو جانے کے بعد کسی بھی صورت میں اسقاط ِ حمل جائز نہیں،بلکہ یہ حرام اور گناہ ِ کبیرہ ہے ،جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد :(قوله وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح وإلا فهو غلط لأن التخليق يتحقق بالمشاهدة قبل هذه المدة كذا في الفتح، وإطلاقهم يفيد عدم توقف جواز إسقاطها قبل المدة المذكورة على إذن الزوج اھ (3/179)۔
و فی الہندیۃ :يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام نطفة أو مضغة أو علقة لم يخلق له عضو وخلقه لا يستبين إلا بعد مائة وعشرين يوما أربعون نطفة وأربعون علقة وأربعون مضغة كذا في خزانة المفتين.وهكذا في فتاوى قاضي خان.والله أعلم.اھ (3/356).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66179کی تصدیق کریں
0     549
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات