میرا ایک دوست ہے جو یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز پڑھ رہا ہے، یونیورسٹی والے اس سے اپنی ڈگری حاصل کرنے کے لئے ریاضی کا امتحان دینے کا تقاضا کر رہے ہیں، حالانکہ ریاضی کا اس کی پڑھائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر اس نے امتحان دینے سے انکار کیا تو یونیورسٹی والے اس کی ڈگری منسوخ کر دیں گے، اب اسے امتحان دینے کا آخری موقع ہے، جو کل ہونے والا ہے، میرا اسکو پڑھانے کے باوجود اس نے ریاضی کے سمجھنے میں کوئی بہتری نہیں دکھائی ، اس نے یونیورسٹی والوں کے ساتھ اپنی صورتحال پر بات کرنے کی بھی کوشش کی ، لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں مان رہے، اب وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ میں اسکی جگہ امتحان دوں۔
صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنے دوست کی جگہ امتحان دینا چونکہ دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہونے کی وجہ سےشرعاً جائز نہیں، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے۔
فی التفسير المظهري : و لا تعاونو على الائم والعدوان یعنى لا تعاونو على ارتكاب المنهيات اھ(3/19)-
و فی المصنف ابن أبي شيبة : عن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه و سلم- " من غشنا فليس منا"(ج:13/ص:19)-