نکاح

ٹیلی گرام , ایمیل کانفرنس پر نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
65039
| تاریخ :
2023-06-03
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ٹیلی گرام , ایمیل کانفرنس پر نکاح کا حکم

انٹرنیٹ , ویب سایٹ , ٹیلی گرام ای میل کانفرنس پر نکاح درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے شرعاً درست منعقد ہونے کیلئے دو عاقل بالغ گواہوں کا مجلسِ نکاح میں موجود ہونا شرط ہے ، جو کہ ایجاب و قبول کو سنیں ، جبکہ فون پر یہ شرط مفقود ہوتی ہے،اس لئے یہ نکاح درست نہ ہوگا ،البتہ نکاح کرنے والا مجلسِ نکاح میں موجود افراد میں سے کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنادے ،اور وکیل اس شخص کی طرف سے گواہوں کے سامنے قبول کرلے تو یہ نکاح منعقد ہوجائے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65039کی تصدیق کریں
0     396
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات