میں نے داڑھی رکھی ہوئی تھی پچھلے تین سال سے ، اب منڈوا دی ہے، اس گناہ کا ازالہ کی کیا صورت ہوگی؟
الجواب حامداو مصلیا
واضح ہوکہ داڑھی منڈوانا کبیرہ گناہ ہے،سائل ڈاڑھی منڈواکر سخت گناہ کا مرتکب ہواہے،اسے چاہیئے کہ اپنے اس گناہ پر بصدق دل توبہ و استغفار کرے،اور آئندہ داڑھی منڈوانے سے اجتناب کرے،جبکہ توبہ و استغفار ک اور آئندہ کے لئے اس ناجائز فعل سے اجتناب کے ،اس کے ازالہ کی کوئی اور صورت نہیں ۔واللہ اعلم