اگر نکاح کے وقت لڑکی نے چپ چاپ صرف نکاح نامے پر سائن کر دیے اور لڑکے سے قبول کروایا گیا تو کیا اس صورت میں نکاح ہو جائے گا ؟ جبکہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے یہ نہیں پتا کہ یہ سائن کس چیز کے ہیں اسے یہ پتہ تھا کہ میں نکاح نامے پر سائن کر رہی ہوں لیکن یہ نکاح کے سائن ہیں یا وکیل کے پوچھنے کے سائن ہیں ؟ لڑکی سے کچھ بھی نہیں پوچھا گیا اور نہ ہی اس نے کچھ بولا , جبکہ لڑکے سے پورے طریقے کے ساتھ قبول کروایا گیا , کیا ان کا یہ نکاح ہوگیا ؟ اگر ہو گیا تو ٹھیک ہے اور اگر نہیں ہوا تو پھر اس صورت میں ان کو کیا کرنا چاہیۓ ؟
سائل نے یہ نہیں بتایا کہ اس کو اس نکاح کی صحت پر کیا اشکال ہے، کیا سائل کا نکاح اس لڑکی کے ساتھ ہوا ہے، یا کسی اور کا؟ اگر کسی اور کے ساتھ نکاح ہوا ہے، تو سائل اس کی وضاحت کیسے اور کیوں کررہاہے؟ اور اس سوال پوچھنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ تاکہ اسی کے مطابق جواب دیاجاتا -
تاہم اگر مذکور لڑکی رخصت ہوکر شوہر کے پاس چلی گئی ہو ، یا نکاح کرنے کے بعد انہوں نے اس نکاح پر کوئی اعتراض نہ کیا ہو ، تو یہ اس کی طرف سے نکاح پر رضامندی کی علامت ہے، جس کی وجہ سے دونوں کا نکاح درست منعقد ہوچکاہے ، لہذا بلاوجہ شکوک وشبہات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔