نکاح

کسی بیوہ سے نکاح کرکے مخفی رکھنا

فتوی نمبر :
62710
| تاریخ :
2023-03-06
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کسی بیوہ سے نکاح کرکے مخفی رکھنا

ایک بیوہ عورت سے نکاع کرنا ہے , میں پہلے سے شادی شدہ ہوں , مجھے اپنے گھر والے اور خاندان والوں کو نہیں بتانا ہے, اور وہ بیوہ عورت بھی نہیں بتا نا چاہتی ہے, کیا اس طرح نکاح کرنا جائز ہے ؟ جو دنیا والوں سےپردے میں ہو -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر مجلسِ نکاح میں دو عاقل بالغ مرد موجود ہوں جو سائل اور اس کی بیوی کے ایجاب و قبول کو سنیں , تو اس سے سائل کا مذکور عورت کے ساتھ نکاح درست منعقد ہوگا،اور دونوں کا میاں بیوی کی طرح رہنا بھی شرعاً درست ہوگا،البتہ اگر کسی طرح گھر والوں کو بتادیا جائے تو زیادہ بہتر ہے تاکہ کل کو معلوم ہونے پر کسی قسم کے نزاع کی صورت پیش نہ آئے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62710کی تصدیق کریں
1     733
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات