نکاح

لڑکےاور لڑکی کا تنہائی میں ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
62467
| تاریخ :
2023-02-22
معاملات / احکام نکاح / نکاح

لڑکےاور لڑکی کا تنہائی میں ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

جب لڑکا لڑکی ریلیشن میں ہوں اور صرف نکاح کی طرح 3 بار قبول بول دیں بغیر دستخط کے, تو دونوں کا نکاح ہو جا تا ہے?

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح کے شرعاً درست منعقد ہونے کیلئے مجلسِ نکاح میں دو عاقل بالغ مسلمان گواہوں کی موجودگی شرط ہے جو ایجاب و قبول سنیں ، لہذا لڑکے اور لڑکی کا تنہائی میں ایک دوسرے کے ساتھ ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا ، بلکہ وہ ایک دوسرے کے لئے نامحرم اور اجنبی ہی رہتے ہیں ، اس لئے اس طرح ایجاب و قبول کرنے کے بعد میاں بیوی کی طرح رہنا یا ازدواجی تعلق قائم کرنا ناجائز و حرام اور زنا کاری کے مترادف ہے ،جس سے اجتناب لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62467کی تصدیق کریں
0     1183
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات