السلام وعلیکم مفتی صاحب
سوال توڑا ادب کے خلاف ہے , معذرت : کسی نے ایک لڑکے سے زنا کیا تھا کچھ سال پہلے , اب اس لڑکے کی بہن سے شادی کر رہا ہے , جس لڑکے کے ساتھ زنا کیا تھا کیا اس لڑکے کی بہن سے شادی اسکے لئے جائز ہے ؟
واضح ہوکہ حرمتِ مصاہرت کسی لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے سے ثابت نہیں ہوتی ، لہذا سائل نے جس لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی تو اس کی بہن سے سائل کا نکاح درست ہے , بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو، البتہ شریعت میں بدفعلی کرنے اور کرانے والوں کے لئے سخت تعزیری کا حکم ہے،تاہم اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے اس کا نفاذ ممکن نہیں،لہذا سائل اور مذکور لڑکے پر بصدقِ دل توبہ و استغفار ساتھ , آئندہ اس طرح کے تعلقات سے اجتناب لازم ہے -