احکام حج

پیدل یا موٹر سائیکل پر حج کا سفر کرکےاسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا

فتوی نمبر :
61919
| تاریخ :
2023-01-23
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

پیدل یا موٹر سائیکل پر حج کا سفر کرکےاسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا

السلام علیکم! میرا سوال کچھ یوں ہے کہ آ ج کل بہت سے لوگ مکہ مکرمہ میں عمرہ و حج کے لیے پیدل یا موڑ سائیکل پر سفر کر رہے ہیں، اور مختلف جگہوں پر قیام کرتے ہیں اور لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور ویڈیوز بنا کر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، کچھ لوگ اس سفر کو جائز قرار دیتے ہیں اور کچھ اسے صرف اور صرف دکھاوا قرار دیتے ہیں، اسطرح کے سفر کے متعلق راہنمائی فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سفر حج کے لیے پیدل ، موٹر سائیکل یا جہاز وغیرہ کوئی بھی ذریعہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور دورانِ سفر لوگوں سے ملاقاتیں کرنا بھی کوئی ممنوع عمل نہیں ، لہذا حج و عمرہ کے لیے پیدل یا موٹر سائیکلوں پر سفر کرنا اور مختلف مقامات پر قیام کر کے لوگوں سے ملاقاتیں کرنا جائز اور درست ہے، جبکہ دل کے حالات وکیفیات اللہ ربّ العزت کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، اس لیےظاہری صورتِ حال دیکھ کر کسی کے متعلق ریا کاری اور دکھلاوے کا حکم لگانا قطعاً مناسب نہیں، تاہم اس مبارک سفر پر نکلنے والوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سفر کو اپنی دنیاوی شہرت کے حصول کا ذریعہ بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کے ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرنے سے اجتناب کریں، تاکہ دوسرے لوگوں کو ان کےمتعلق بدگمانی پیدانہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اھ (الحجرات /12)۔
و فی روح المعانی : ومنه ما يحرم كالظن في الإلهيات والنبوات وحيث يخالفه قاطع وظن السوء بالمؤمنين،ففي الحديث «أن الله تعالى حرم من المسلم دمه وعرضه وأن يظن به ظن السوء»وعن عائشة مرفوعا من أسماء بأخيه الظن فقد أساء بربه الظن إن الله تعالى يقول: اجْتَنِبُوا كَثِيراً مِنَ الظَّنِّ ويشترط في حرمة هذا أن يكون المظنون به ممن شوهد منه التستر والصلاح وأونست منه الأمانة، اھ (3/307)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شمس الدین لکھمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61919کی تصدیق کریں
0     573
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات