السلام علیکم مفتی صاحب
کیا وہابی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟
ہمارے محلے کے مولوی صاحب نے کہا ہے کہ جس جس نے نمازِ جنازہ پڑھی ہے وہ نکاح دوبارہ کروائے , رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیراً
واضح ہوکہ نکاح صرف طلاق دینے اور میاں بیوی میں سےکسی ایک کے مرنے یا کفریہ جملہ وغیرہ کہنے سے ختم ہوتاہے،لہذا کسی بھی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے کسی کا نکاح ختم نہیں ہوگا،اس سلسلے میں مذکور امام صاحب کی بات غلط ہے،جس سے احتراز کرنا چاہئیے -