براہِ کرم مجھے بتائیے کہ کیا مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر دیئے گئے قرآن پاک کے نقش پر سے بےوضو تلاوت کرنا جائز ہے ؟
(ویب سائٹ یہ ہے)www.Quranexplorer.com ، مزید براں یہ بتائیے کہ حالتِ جنابت میں قرآن پاک کی تلاوت سننا جائز ہے؟
باوضو ہو کر تلاوتِ کلام پاک کرنے کا ثواب اگرچہ زیادہ ہے ، تاہم بے وضو (قرآن پاک کو ہاتھ لگائے بغیر) بھی تلاوت کرنا جائز ہے ، اور ثواب سے خالی نہیں ہے ، جبکہ جنابت ( یعنی ناپاکی) کی حالت میں تلاوت کرنا جائز نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے ، البتہ اس حالت میں محض سننا جائز ہے۔
فی فتح القدیر : (و ليس لهم مس المصحف إلا بغلافه ، و لا أخذ درهم فيه سورة من القرآن إلا بصرته و كذا المحدث لا يمس المصحف إلا بغلافه) لقوله - صلى الله عليه و سلم - لا يمس القرآن إلا طاهر ثم الحدث و الجنابة حلا اليد فيستويان في حكم المس و الجنابة حلت الفم دون الحدث فيفترقان في حكم القراءة اھ (۱/ ۱۴۹)۔
و فی الکفایة : (قوله ثم الجنابة حلت الید الخ) یفید جواز نظر الجنب القرآن لانها لم تحل تعیین و لذا لا یجب ؟ غسلها اھ (۱/ ۱۴۹)۔
و فی الدر المختار : (و لا يكره النظر إليه) أي القرآن (لجنب و حائض و نفساء) لأن الجنابة لا تحل العين (ك) ما لا تكره (أدعية) أي تحريما ، و إلا فالوضوء لمطلق الذكر مندوب ، و تركه خلاف الأولى ، و هو مرجع كراهة التنزيه . (1/ 174)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0