کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟
اگر کوئی شخص دو بیویوں کے درمیان نان و نفقہ اور شب باشی وغیرہ دیگر حقوق میں برابری کرنے کی استطاعت رکھتا ہو تو دوسری شادی کرنے کے لیے شرعاً پہلی بیوی سے اجازت لینا کوئی لازم اور ضروری نہیں،البتہ بعد کے مسائل اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے اگر پہلی بیوی سے اجازت لی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔