حقوق مسجد

مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

فتوی نمبر :
61422
| تاریخ :
2007-03-22
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ’’مواچھ گوٹھ‘‘ کے مارکیٹ میں ایک مسجد تھی جو کہ ریور روڈ بائی پاس بناتے وقت شہید کر دی گئی، اب مارکیٹ میں دیوبندیوں کی کوئی مسجد نہیں، کا فی دور دیگر مساجد ہیں، البتہ بریلویوں کی مسجد ہے، مگر وہاں ہمارے ساتھی بہت کم جاتے ہیں، اب نمازیوں کی پریشانی کو مدِّنظر رکھ کر ’’الوھاب شاپنگ سینٹر‘‘ کے مالک نے اپنی مارکیٹ کی دوکانوں کے بیچ والی دیوار توڑ کر ایک جگہ بطورِ جائے نماز دی ہے، وہاں پر چار وقت نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے، مگر چونکہ جگہ تنگ ہے، لوگ پورے نہیں آتے، اس لیے مالکِ مارکیٹ کا ارادہ ہے کہ مکمل مارکیٹ کی چھت کو بطور ِجائے نماز استعمال کیاجائے اور جمعہ بھی شروع کیا جائے اور فجر کی نماز بھی ،اب پوچھنا یہ ہےکہ:
۱۔ کیا اس مارکیٹ کی چھت پر جمعہ کی ادائیگی درست ہے؟
۲۔ کیا چھت پر نماز شروع کرنے سے یہاں اور دیگر مساجد میں نماز کے ثواب میں فرق ہوگا؟
۳۔ اس جائے نماز میں اگر کوئی رمضان میں اعتکاف میں بیٹھے تو درست ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور جگہ میں اعتکاف درست نہیں اور نہ ہی یہاں نماز پڑھنے سے مسجد کا ثواب ملےگا ، کیونکہ مسجدِ شرعی ہونے کے لیے متعلقہ جگہ کو مکمل طور پر مسجد یا ضروریاتِ مسجد کے لیے وقف کرنا ضروری ہے جو صورتِ مسئولہ میں مفقود ہے، البتہ صحتِ جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا شرعاً ضروری نہیں، اس لیے وہاں قیامِ جمعہ کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي اللباب في شرح الكتاب: (و هو اللبث) بفتح اللام - مصدر لبث - كفهم - أي المكث (في المسجد مع الصوم و نية الاعتكاف) أما اللبث فركنه؛ لأن وجوده به (الی قوله) و المراد بالمسجد مسجد الجماعة، و هو: ما له إمام و مؤذن، أديت فيه. الخمس أولاً، كما في العناية و الفيض و النهر و خزانة الأكمل و الخلاصة و البزازية، و في الهداية عن أبي حنيفة: أنه لا يصح إلا في مسجد يصلى فيه الصلوات الخمس، لأنه عبادة انتظار الصلاة فيختص بمكان تؤدى فيه؛ و صححه الكمال و عن الإمامين يصح في كل مسجد. و صححه السروجي، و هو اختيار الطحاوي، و قال الخير الرملي: و هو أيسر، خصوصاً في زماننا، فينبغي أن يعول عليه. اهـ. (1/ 175)۔
و في النتف في الفتاوى: و اما صلاة الجمعة فانها لا تجوز الا بخمسة شرائط أحدها المصر الجامع و الثاني أمر السلطان و الثالث الوقت و الرابع القوم و الخامس الخطبة اھ (1/ 90)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61422کی تصدیق کریں
0     1515
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات