آج کل سعودی عرب سے حجاجِ کرام بعض قسم کے گلاس لاتے ہیں جس کے ایک طرف خانہ کعبہ اور دوسری طرف روضہ طیبہ کی تصاویر ہیں ،ایک پر اللہ اور دوسرے پر محمدﷺ لکھا ہوا ہے جس میں ٹھنڈا پانی ڈالا جائے تو تصاویر بلکل کالی ہو جاتی ہیں کچھ نظر نہیں آتا اور گرم پانی یا چائے سے صاف نظر آتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس میں پانی یا چائے پینا جائز ہے کہ نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔
ایسے برتن جن پر متبرک کلمات درج ہوں اور بطور ِتبرک استعمال کیے جاتے ہوں اس میں شرعاً بھی حرج نہیں، ورنہ متبرک کلمات کی توہین ہونے کی بناء پر مکروہ ہے جس سے احتراز چاہیے۔
ففی الدر المختار: ولا يجوز لف شيء في كاغد فيه فقه، وفي كتب الطب يجوز، ولو فيه اسم الله أو الرسول فيجوز محوه ليلف فيه شيءالخ (1/ 178)۔
و فی الفتاوى الهندية: ويكره أن يجعل شيئا في كاغدة فيها اسم الله تعالى كانت الكتابة على ظاهرها أو باطنها، بخلاف الكيس عليه اسم الله تعالى فإنه لا يكره، كذا في الملتقط. (5/ 322) ۔