کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل میں ’’اللہ یا محمد‘‘ کا نام لکھنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ اکثر موبائل شلوار کی جیب میں ہوتا ہے تو اس سے بے ادبی کا خدشہ ہوتا ہے، اس کےعلاوہ لوگ پینٹ کی بیلٹ کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں، جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔
لفظ ’’اللہ و محمد‘‘ یا ان جیسے دیگر متبرک کلمات کا موبائل اسکرین پر لکھنے کے بعد اگر اسکر ین آف ہو تو بغرضِ حفاظت شلوار کی جیب میں اسے رکھنا یا پینٹ کے بیلٹ کے ساتھ لٹکانا اگرچہ جائز ہے، مگر ایسا کرنا خلافِ ادب ہے،اس لیے متبرک کلمات لکھنے یا شلوار کی جیب میں رکھنے سے احتراز چاہیے۔
ففی الدر المختار: رقية في غلاف متجاف لم يكره دخول الخلاء به، والاحتراز أفضل. (1/ 178)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0