کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص گھر کی الماری کی صفائی کر رہا تھا جس میں قرآن کریم اور دوسری کتابوں کے نسخے موجود تھے اس دوران مصحف شریف کا نسخہ ہاتھ لگنے کی وجہ سے گر گیا، اس پر بہت پشیمانی ہوئی، اگر اس بے ادبی کا کفارہ ہو تو تحریر کر دیجیے تا کہ آخرت کے عذاب سے بچ سکوں؟
قرآنِ کریم گرنے کا شرعاً کوئی کفارہ نہیں، البتہ مذکورہ بے احتیاطی کی وجہ سے جو بے ادبی ہوئی ہے اس پر صدقِ دل سے توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے احتیاط لازم ہے۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0