گناہ و ناجائز

۹ بچوں کے بعد ،عورت کے لۓ ،بچہ دانی نکلوانے کا حکم

فتوی نمبر :
60413
| تاریخ :
1998-02-02
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

۹ بچوں کے بعد ،عورت کے لۓ ،بچہ دانی نکلوانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں ، کہ میرے ۹ بچے ہیں ، اور میری بیوی اب کمزور ہے ، مزید ولادت کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے ، ایسی صورت میں اپنی بیوی کا رحم دانی نکلوا سکتا ہوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں ، مذکور خاتون اگر اس قدر کمزور ہو کہ ولادت کا بوجھ برداشت نہ کرسکتی ہو ، اور اس سے عورت کی جان کو ، یا بچے کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو ، اور ماہر ڈاکٹر بھی مشورہ دے دیں ، تواس صورت میں مانعِ حمل اشیاء کا استعمال کرنے کی ، یا آپریشن کے ذریعہ بچہ دانی نکلوانے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60413کی تصدیق کریں
0     1578
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات