غسل

مسلسل پیشاب کے قطروں کی شکایت کی صورت میں طہارت کا حکم

فتوی نمبر :
60246
| تاریخ :
1994-02-01
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

مسلسل پیشاب کے قطروں کی شکایت کی صورت میں طہارت کا حکم

درجِ ذیل مسائل جواب طلب ہیں، جواب عنایت کرکے احسان فرمائیں۔
(۱) اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطروں کی شکایت ہو اور پوری احتیاط کے بعد بھی کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں تو اس کے لئے مسجد اور نماز و دیگر عبادات کے کیا احکامات اور طریقے ہیں؟
(۲) اگر رات میں نہانے کی ضرورت ہوجائے اور ہماری آنکھ طلوع آفتاب سے چند منٹ پہلے کھلے تو ایسی صورت میں جبکہ غسل کرنے کا وقت نہیں ہے نمازِ فجر کی ادائیگی کس طرح کریں؟
(۳) اگر کوئی شخص اپنی والدہ یا والد سے بد تمیزی کرے اور زبان سے سخت بات یا گالی نکال دے تو اس کا کفارہ کیا ہے جبکہ وہ (الف) والدین سے معافی مانگ لے اور وہ معاف کردیں، (ب) والدین سے معافی مانگنے کا موقع نہ مل سکے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) اگر اس شخص کو مسلسل اس طرح قطرے آتے ہوں کہ وضو کرکے نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے اور قطرہ آجاتا ہے، پھر وضو کرتا ہے اور نماز پوری کرنے سے پہلے اس کو قطرہ آجاتا ہے یہاں تک کہ ایک نماز کا پورا وقت اس طرح گزر جاتا ہےاور وہ نماز پوری نہ کرسکے ، تو یہ شخص شرعاً معذور ہے اس کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت میں یہ وضو کرے گا اور اس وقت میں جتنی نمازیں اور عبادات ادا کرنا چاہے کرسکتا ہے، وقت نکلنے کے ساتھ اس کا وضو جاتا رہے گا۔
اور اگر قطرے مسلسل نہیں آتے بلکہ پیشاب کے بعد قطروں کی شکایت ہے اور تھوڑی دیر گزرنے کے بعد قطرے رک جاتے ہیں تو اس کو چاہئے کہ پیشاب کرکے قطروں کے رُکنے کا اطمینان کرلے اس کے بعد طہارت حاصل کرکے نماز پڑھے۔
(۲) ایسی صورت میں بھی غسل لازم ہے پھر غسل کرنے کے بعد اگر وقت باقی ہو تو نماز پڑھ لے، ورنہ مکروہ وقت گزرنے کے بعد نمازِ فجر کی قضا کرلے۔
(۳) والدین سے تہہ دل سے معافی مانگ لے ، اگر حیات میں معافی کا موقع نہ مل سکے تو بعد میں ان کیلئے دُعا اور ایصالِ ثواب کرتے رہیں تو ان شاء اﷲ آخرت میں مواخذہ نہیں ہوگا ، اس کیلئے کوئی ’’شرعی کفارہ‘‘ متعین نہیں ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60246کی تصدیق کریں
1     1583
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات