احکام حج

حاجی کے آنے پر پھول برسانا اور گلی وغیرہ سجانا - محرم میں شادی کرنا

فتوی نمبر :
60149
| تاریخ :
2004-10-11
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حاجی کے آنے پر پھول برسانا اور گلی وغیرہ سجانا - محرم میں شادی کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :
(1) بعض حاجی جب حج کرکے آتے ہیں تو گھر والے ان کو پھول وغیرہ پہناتے ہیں اور گاڑی بھی اس کے لۓ سجاتے ہیں اور گلی کے باہر گیٹ یعنی دروازہ بناتے ہیں اور بتیوں سے سجاتے ہیں ،آیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
(2)آج کل جو رواج ہے کہ لوگ محرم کے مہینے میں شادی نہیں کرتے اور گناہ سمجھتے ہیں ،آیا اس مہینے میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر شادی کرلے تو اس میں کتنا ثواب ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)مذکور امور کا قرون ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے کوئی ثبوت نہیں ،نیز اُن کے لایعنی ہونے اور اُن میں مال کے ضیاع کے علاوہ ریا و نمود بھی پایا جاتا ہے، جن کیوجہ سے ان سے احتراز ضروری ہے۔
(2)ماہِ محرم الحرام میں بھی شادی کے امور کا انجام دینا بلاشبہ جائز اور درست ہے، اس مہینہ میں شادی بیاہ وغیرہ امور سے احتراز روافض کا شعار ہے، جس کی بناء پر اہلِ سنت کو ان کی مشابہت سے احتراز چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60149کی تصدیق کریں
0     899
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات