میاں بیوی میں طلاق ہوگئی ہے, اب دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے ؟
سائل نے یہ نہیں بتایا کہ شوہر نے بیوی کو کتنی طلاقیں دی ہیں تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم شوہر نے اگر ایک یا دو طلاقِ صریح دی ہوں تو میاں بیوی عدت کے اندر بغیر نکاح کے رجوع کرسکتے ہیں، جبکہ عدت کے بعد بغیر حلالہ کے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا،لیکن اگر شوہر نے تین طلاقیں دیدی ہوں تو اس سے اسکی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے -