غسل

سوئمنگ پول میں تیراکی کے بعد نہانا چاہیۓ یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59479
| تاریخ :
2003-04-05
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

سوئمنگ پول میں تیراکی کے بعد نہانا چاہیۓ یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک تالاب میں (سوئمنگ پول) تیراکی کرنے جاتا ہوں، یہ پچاس میٹر لمبا اور دوفٹ پانچ انچ سے پانچ فٹ نو انچ گہرا ہے، اس میں ایک وقت میں ۳۰ سے ۴۰ لوگ تیراکی کر سکتے ہیں، کیا مجھے تیراکی کے بعد نہانا چاہیۓ پاکیزگی حاصل کرنے کے لۓ؟ شریعت میں ایک ہاتھ سے کیا مطلب ہے؟ کیا اس کا مطلب ہاتھ کہنیوں تک یا کمر تک کا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور تالاب میں اگر صاف و ستھرا پانی جمع کیا جاتا ہے تو اتنی تعداد میں آدمیوں کے بیک وقت یا علیحدہ علیحدہ نہانے سے وہ ناپاک نہیں ہوتا، بلکہ پاک ہی رہتا ہے، لہٰذا دوبارہ نہانے کی ضرورت نہیں اور اگر کوئی شخص اطمینانِ قلب کی خاطر ایسا کرلے تو اسکی گنجائش ہے۔
سوال میں ہاتھ سے مراد ’’ذِراع‘‘ ہے تو واضح ہو کہ ایک ذراع ہاتھ کی بڑی انگلی کے کنارے سے کہنی تک کا نام ہے، بعض حضرات نے چھ (۶) مٹھی یعنی چوبیس انگلیوں کے برابر لمبائی کی مقدار قرار دی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المحيط البرهاني في الفقه النعماني: وفي «أجناس الناطفي» أن من اغتسل من حوض فلا حرج أن يتوضأ في ذلك المكان، وليس لرجل أن يغتسل في الحوض الكبير بناحية الجيفة، وإذا كان الماء(الی قولہ) أو خندق وله طول مثلاً مائة ذراع وعرضه ذراع أو ذراعان فاعلم بأن في جنس هذه المسألة أقوال ثلاثة، على قول أبي سليمان الجوزجاني يجوز التوضؤ منه. من غير تفصيل به ولو وقع فيه نجاسة يتنجس وطول عشرة أذرع. وقال محمد بن إبراهيم: الكبير إن كان هذا الماء مقدار ما لو جعل في حوض عرضه عشرة في عشرة ملأ الحوض وصار عمقه قدر شبر يجوز التوضؤ فيه وإلا فلا اھ(1/ 96)۔
وفی المغرب: والذراع من المرفق إلی الأصابع ثم سمی بها الخشبة التی یزرع بها (إلی قوله) والذراع المکسرة ست قبضات وھی ذراع العامة وإنما وصف بذلك لأنها نقصت عن ذراع الملك وھو بعض إلاکاسترة ولاة فرس وکانت ذراعه سبع قبضات اھ (۱/۱۹۱) (باحوالہ جواہر الفقہ ۱/۴۳۱)۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي: واتفق العلماء على عدم وجوب الوضوء في الغسل إلا داود الظاهري فقال بالوجوب في غسل الجنابة وإذا توضأ أولا لا يأتي به ثانيا بعد الغسل، فقد اتفق العلماء على أنه لا يستحب وضوءان. ذكره النووي في شرح مسلم يعني لا يستحب وضوءان للغسل، أما إذا توضأ بعد الغسل واختلف المجلس على مذهبنا أو فصل بينهما بصلاة كما هو مذهب الشافعي فيستحب اھ (1/ 134)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59479کی تصدیق کریں
0     1618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات