حقوق مسجد

عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
59180
| تاریخ :
2000-06-09
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارے علاقے میں تقریباً پندرہ سو گز پر آج سے تقریباً پچیس برس قبل ایک سو مربع گز جگہ پر ایک مسجد تعمیر ہوئی، اور تقریباً پندرہ برس تک اس مسجد میں نماز باجماعت ہوتی رہی، پھر اس کے بعد ایک بہت بڑی عالی شان مسجد تعمیر ہوئی اس جگہ سے ہٹ کر، پھر اس سابقہ مسجد میں بچے اور بچیاں قرآن پاک پڑھتے ہیں۔
اب مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اس سابقہ مسجد کو شہید کرکے وہاں مسجد کی آمدنی کیلئے دکانیں بناسکتے ہیں یا نہیں؟ اس لئے کہ جب مسجد بنائی گئی تھی اس وقت کے لوگ موجود نہیں ہیں کچھ فوت ہوگئے ہیں کچھ یہاں سے چھوڑ کر چلے گئے ہیں، ان کا کچھ علم نہیں ہے کہ کہاں چلے گئے۔
البتہ اس وقت کے جو کچھ نمازی تھے وہ یہ شہادت دیتے ہیں کہ یہ مسجد عارضی طور پر بنائی گئی تھی، کہ جب تک عالی شان مسجد تعمیر نہیں ہوتی اس میں نماز پڑھتے رہیں گے، یعنی اس وقت یہ ارادہ کیا گیا تھا۔
اب آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اس مسجد کے سابقہ نمازیوں میں سے جو لوگ اس مسجد کے عارضی ہونے کی شہادت دے رہے ہیں اگر ان کی شہادت واقعۃً درست ہے تو اس صورت میں مذکور مسجد ،شرعی مسجد نہیں تھی بلکہ فقط ایک جائے نماز تھی نیز انہی لوگوں کا اسی سابقہ مسجد کے پہلو میں ایک عالیشان بڑی مسجد تعمیر کرنا بھی اس سابقہ مسجد کے جائے نماز اور عارضی ہونے پر دلالت کرتا ہے، لہٰذا اس جگہ کو مسجد کی انتظامیہ جن مقاصد میں استعمال کرنا چاہے شرعاً اس کی گنجائش ہے، تاہم اگر اس جگہ کو کسی دینی مصرف میں لایا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندیۃ: وذکر الصدر الشہیدؒ فی الواقعات ساحۃ لا بناء فیہا أمر قومًا ان یصلوا فیہا بجماعۃ فھذا علٰی ثلاثۃ أوجہ أحدہا أما أن أمرہم بالصلاۃ فیہا ابدًا نصا بأن قال صلوا فیہا ابدًا أو امرہم بالصلاۃ مطلقًا ونوی الابد ففی ھذین الوجہین صارت الساحۃ مسجدًا لومات لا یورث منہ وأما إن وقت الامر لیوم أو الشہر أو السنۃ ففی ھذا الوجہ لا تصیر الساحۃ مسجدًا لومات یورث عنہ۔ اھـ (ج:۲، ص:۴۵۵) وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59180کی تصدیق کریں
3     695
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات