السلام علیکم
کیا بچے کے اسکول میں ایڈمیشن کے لئے عمر میں ایک سال کم کروانا جائز ہے ؟
اسکول میں داخلے یا نادرا وغیرہ میں شناختی کارڈ بنواتے وقت بچے کی عمر کم لکھوانا واضح طور پر جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے اور اس میں بچے کی ذات کے اعتبار سے کوئی فائدہ بھی نہیں ہے ، لہذا مذکور طرز عمل سے اجتناب لازم ہے -