محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
تکبیر کونسی بہتر ہے اذان والی ہے یا حرمین شریفین میں جو پڑھی جاتی ہے صرف ایک مرتبہ وہ بہتر ہے؟ جزاک اللہ خیراً۔
عند الاحناف تکبیر کے بھی وہی کلمات میں جو اذان کے ہیں سوائے اس کے کہ دورانِ تکبیر حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ ’’قد قامت الصلاۃ‘‘ کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
ففی التنویر: (والإقامة كالأذان لكن هي أفضل منه ولا يضع أصبعيه في أذنيه ويحدر ويزيد: قد قامت الصلاة بعد فلاحها مرتين اھ (1/ 388)