نکاح

صرف رشتے کی خاطر , رضاعت کے مسئلے میں مسلکِ امام شافعی کو اختیار کرنا

فتوی نمبر :
57336
| تاریخ :
2022-07-14
معاملات / احکام نکاح / نکاح

صرف رشتے کی خاطر , رضاعت کے مسئلے میں مسلکِ امام شافعی کو اختیار کرنا

السلام علیکم
یہ سوال اپنے بھانجے کے متعلق ہے کہ اس نے اپنی دادی کا دودھ پیا تھا , لیکن پانچ دفعہ سے کم , اب وہ اپنی چچازاد بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے , تو کیا وہ فقہ شافعی یاحنبلی کے مطابق عمل کرسکتا ہے ؟ کیونکہ وہ پانچ دفعہ دودھ پینے سے کم پر رضاعت کو غیر ثابت کہتے ہیں ؟ واضح رہے کہ اس کا والد کسی خاص فقہ پر عمل نہیں کرتا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور بچہ کے خاندان والے فقہ حنفی کے پیرو کار ہوں تو صرف مذکور رشتہ کیلئے مسلک بدلنا یا صرف اس مسئلہ میں فقہ شافعی یا حنبلی پر عمل کرنا خواہشاتِ نفسانیہ پر عمل کرنے کے مترادف ہے ، جو کہ حرام ہے،لہذا اس عمل سے احتراز لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57336کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات