گناہ و ناجائز

کیا داڑھی پر اونچی مشین پھِروانا داڑھی رکھنے کے زمرے میں آئے گا؟

فتوی نمبر :
5374
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کیا داڑھی پر اونچی مشین پھِروانا داڑھی رکھنے کے زمرے میں آئے گا؟

السلام علیکم !
رمضان میں میں نے شیو نہ کرنے کا ارادہ کیا مگر میں خط بنواتا ہوں اور تھوڑی مشین پھر والیتا ہوں ،کیا یہ داڑھی رکھنے کے زمرے میں آئے گا؟ میں نے نیت نہیں کی اور نہ ہی میرا ابھی داڑھی رکھنے کا ارادہ ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ داڑھی رکھنا اور اسے ایک مشت تک بڑھانا باجماع امت واجب اور اس مقدار سے کم کرنا یا مونڈھنا وغیرہ شرعاً نا جائز ہے، اس لئے سائل کو اپنے مذکور طرز عمل سے احتراز اور پوری داڑھی رکھنے کا اہتمام لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في سنن الترمذي : عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم احفوا الشوارب واعفوا اللحى ھذا احدیث حسن صحیح – (2/105)
و في الدر المختار. وأما الأخذ منها وهى دون ذالك كما يفعله بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم یبحہ أحد وأخذ كلها فعل اليھود و مجوس الأعاجم (2/418)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مرشد صلاح الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5374کی تصدیق کریں
0     734
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات