احکام حج

اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ حج کے لئے نکاح سے قبل درخواست جمع کروانا

فتوی نمبر :
5221
| تاریخ :
2008-09-10
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ حج کے لئے نکاح سے قبل درخواست جمع کروانا

محترم جناب مفتی صاحب ! اگر فریضۂ حج اگست کے مہینہ میں آ رہا ہو تو آیایہ مناسب ہے کہ کسی کا نکاح جولائی کےمہینہ میں ہو اور حج کے لئے درخواست جون میں جمع کی جائے ، یعنی اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ حج کے لئے قبل از نکاح درخواست جمع کرانا صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر در خواست جمع کرنے کے بعد سفرِِحج پر جانے سے پہلے نکاح ہو جانے کا یقین ہو تو ایسا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوٰۃ : وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو محرم» اھ (2/773)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 5221کی تصدیق کریں
0     473
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات