نکاح

دیوبندی لڑکے کا بریلوی لڑکی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
51258
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام نکاح / نکاح

دیوبندی لڑکے کا بریلوی لڑکی سے نکاح کا حکم

اگر لڑکا دیوبندی ہو اور اگر لڑکی سنی ہو تو کیا اس سے شادی جائزہے؟ اور اگر لڑکی منع کرے تو کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دیوبندی اور بریلوی دونوں مسلمان ہیں، اور دونوں کے والدین اور سرپرست اگر اس نکاح کے لیے راضی ہوں، تو ان دونوں کے نکاح میں شرعاکوئی حرج نہیں، البتہ اگرلڑکی اس نکاح کے لیے راضی نہ ہوتو وہ اپنے والدین سے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہارکرسکتی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51258کی تصدیق کریں
0     2560
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات