السلام علیکم!
ایک آدمی 6 مہینے کا وزٹ ویزا یورپ کا لگواتا ہے اور وہاں جاکر یہ کام کرتا ہے، جبکہ قانوناً وہاں اس ویزے میں کام کرنا جرم ہے تو اب یہ کمائی قطعاً حرام کے زمرے میں آتی ہے کہ صرف گناہ میں ؟
اگر چہ ایسے شخص نے جائز اور حلال طریقہ سے محنت مزدوری کر کے جو کمائی حاصل کی ہے، اس کے لئے اسے اپنے استعمال میں لانا بلاشبہ جائز اور درست ہے ، مگر قانوناً وعدہ خلافی ہے ۔ جو شرعاً گناہ ہے، اس لئے ایسے شخص کو چاہئیے کہ اپنی اس غیر قانونی حرکت کو چھوڑ کر اس پر توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لئے ایسا کرنے سے مکمل احتراز بھی کرے۔
کماقال اللہ تعالیٰ: واوفوا بالعھد ان العھد کان مسئولا (بنی اسرائیل)