احکام حج

سرکاری خرچ پر افسرانِ بالا یا اعلیٰ حکومتی اراکین کا حج و عمرہ کرنا

فتوی نمبر :
50683
| تاریخ :
2022-06-07
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

سرکاری خرچ پر افسرانِ بالا یا اعلیٰ حکومتی اراکین کا حج و عمرہ کرنا

سرکاری خرچ پر عوام، افسران یا اعلیٰ حکومتی ارکان کےحج و عمرہ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سرکاری خرچ پر حج کے لیے جانے والے سرکاری ملازمین یا اعلیٰ افسران اور عوام کو اگر حکومتی قانون اور ضابطہ کےمطابق حج کے لیے خرچ دیا جاتا ہو اور غیر قانونی طریقے سے انہوں نے حج کے لیے خرچ نہ لیا ہو تو اس طرح حج پر جانا بلاشبہ جائز اور درست ہے، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی وضاحت کر کے دوبار ہ حکمِ شرعی معلوم کر سکتے ہیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50683کی تصدیق کریں
0     625
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات