کیا حنفی فقہ والے کا نکاح شیعہ فقہ والے کے ساتھ جائز ہے؟ میں آپ کی ویب سائٹ پر گیا ہوں لیکن یہ سوال کے متعلق لنک کام نہیں کر رہی براہ کرم جواب ارسال کریں ۔
شیعوں کے چونکہ مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقے کے عقائد و نظریات بھی مختلف ہیں اس لئے شیعوں کو کافر قرار دینے اور انکے ساتھ مناکحت اختیار کرنے میں بھی تفصیل ہے ۔ وہ یہ ہےکہ جس شیعہ کے عقائد و نظریات یہ ہوں مثلاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اللہ مانتا ہوں یا قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتا ہو یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگائی جانے والی والی تہمت کو سچا مانتا ہو یا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہو یا اس قسم کا کوئی اور مخالف ِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھنا ہو تو وہ بلاشبہ کافر ہے۔ اس کے ساتھ کسی بھی مسلمان سنی العقیدہ لڑکی کا عقد نکاح شرعاً جائز نہیں اور یہ نکاح شرعاً منعقد بھی نہیں ہوگا اور نہ اس کے ساتھ دیگر معاملات و معاشرت کرنے کی اجازت ہے . مسلمانوں کو ان امور کے اختیار کرنے سے احتراز لازم ہے ۔ البتہ جو شیعہ کسی قسم کا کوئی صریح کفریہ عقیدہ تو نہ رکھتا ہو لیکن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو برا بھلا کہتا ہو یا تبرا بازی وغیرہ کرتا ہو ایسے شیعہ کے کفر میں اختلاف ہے اور ان کے ساتھ بھی مناکحت جیسے معاملات کی اجازت نہیں ۔ اور جو شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلفاء ثلاثہ پر فضیلت دیتا ہو وہ اگرچہ کافر تو نہیں مگر فاسق وفاجر ضرور ہے تاہم اس آخری فرقہ کیسا تھ معاملات و تعلقات اور مناکحت کی شرعاً گنجائش ہے مگر اس سے بھی احتراز بہر حال افضل و بہتر ہے ۔
قال الله تبارك وتعالى : {وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ وَلَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ } [البقرة: 221]
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (4/ 237)
وفيه ايضاً : وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع. اھ. (4/ 237)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة اھ (3/ 46)