غسل

دوائی کے اثر سے ، شرمگاہ سے مواد نکلنے کے احکامات

فتوی نمبر :
47905
| تاریخ :
2021-10-28
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

دوائی کے اثر سے ، شرمگاہ سے مواد نکلنے کے احکامات

السلام علیکم میں اپنے دماغ کے سنگین مسائل سے دوچار ہوں اور اس لۓ ڈاکٹر نے مجھے بہت تیز دوائیں دی ہیں ، میں با قاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں لیکن اس سے میری نماز متاثر ہو رہی ہے ، جیسا کہ جب بھی میں دوائیں لیتی ہوں تو یہ اندام نہانی سے ماده نکلنے کا سبب بن جاتی ہیں ، میں دن میں تین بار دوائی لیتی ہوں اور تین بار پانی نکلتا ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟ کیا میں نماز پڑھنا چھوڑ سکتی ہوں یا ( نماز ) جاری رکھوں ، ناپاک جگہ اور کپڑوں کو صاف کرنے کے ساتھ ؟ اور میں دن میں تین بار غسل نہیں کر سکتی ، براہِ کرم ان مسائل کو حل کرنے میں میری مدد کریں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں آگے کی راہ سے نکلنے والا لیس دار مادہ اگر منی نہ ہو یا منی ہو ، لیکن بغیر شہوت کے نکلے تو اس سے سائلہ پرغسل لازم نہ ہو گا ، البتہ اس سے وضو ٹوٹ جائیگا ، لہذا متعلقہ مقام اور کپڑوں کو دھونے اور وضو کرنے کے بعد سائلہ کیلۓ نماز پڑھنا جائز اور درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار و حاشية ابن عابدين : (و فرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو (بشهوة) أي لذة و لو حكما كمحتلم ، و لم يذكر الدفق ليشمل مني المرأة ؛ لأن الدفق فيه غير ظاهر . اهـ (رد المحتار ، ج:1 ، ص: 159)۔
و في الفتاوى الهندية : (الفصل الخامس في نواقض الوضوء) منها ما يخرج من السبيلين من البول و الغائط و الریح الخارجة من الدبر و الودي و المذي و المني و الدودة و الحصاة الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر و كذلك البول و الریح الخارجة من الدبر كذا في المحيط اهـ (ج:1 ، ص: 9)۔
و فيه ايضا : (الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل و هي ثلاثة منها الجنابة و هي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق و الشهوة . اهـ (14/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم غلام خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47905کی تصدیق کریں
0     775
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات