خلع

بڑھاپے میں شوہرکی بدسلوکی کی وجہ سے طلاق لینے والی خاتون کے حقوق

فتوی نمبر :
46751
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

بڑھاپے میں شوہرکی بدسلوکی کی وجہ سے طلاق لینے والی خاتون کے حقوق

55سال کی عمر میں ایک عورت بد سلوکی کرنے والے شوہر سے علیحد گی چاہتی ہے اور اس سے پہلے وہ جاننا چاہتی ہے کہ جب اس کے پاس کوئی فینانس نہیں ہے تو اسے ہر چیز سے دستبردار ہونا پڑتا ہے ، اس کے شوہر نے اسے کبھی کام کرنے نہیں دیا اور نہ ہی پیسے دیے جبکہ اس نے بڑی جائیدادیں بنائیں ، کیا وہ اس کی خدمت کے لیے پیسے مانگ سکتی ہے کیونکہ اس نے دن رات کام کیا اوراس کے لیے دن رات کام کیا اور اب جب وہ بوڑھی اور بیمار ہو چکی ہے ، اپنے لیے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے اور اب زیادتی برداشت نہیں کر سکتی تو کیا اسے سڑکوں پر چھوڑ دیا جائے گا یا اس کے پاس کوئی حقوق ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور خاتون کو چاہئے کہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر علیحد گی اختیار کرنے کے بجائے از خود یا خاندان کے بڑوں کے ذریعےشوہر کوسمجھا کر بد سلوکی سے باز رکھنے کی کوشش کرے، تاہم اگر کسی طرح دونوں میں نبا ہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو ، اور مذکور خاتون شوہر سے طلاق لیکر علیحدگی اختیار کرلے تو وہ فقط حق مہر اور عدت کے ایام میں نان و نفقہ کی حقدار ہو گی، اس کے علاوہ شوہر کی جائیدادمیں شرعاً اسکا کوئی حق نہ ہوگا، البتہ اگر وہ اپنے شوہر سے جائیداد وغیرہ کسی چیز کا مطالبہ کر دے، اور شوہر اپنی رضامندی سے وہ اسےحوالے کر دے، تو شرعاً اس میں بھی کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مرقاة المفاتيح : عن ثوبان قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي.اھ(5/2136)
وفی الدرالمختار: وشرعا: (هي الطعام والكسوة والسكنى) وعرفا هي: الطعام (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو؛ لأنها أصل الولد (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح الخ (3/572)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46751کی تصدیق کریں
0     583
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات