نکاح

نکاح پر نکاح ہوجاتاہے؟

فتوی نمبر :
46105
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح پر نکاح ہوجاتاہے؟

محترم مفتی صاحب! مودبانہ گزارش ہے کہ ۴ سال پہلے ایک شادی شدہ لڑکےمقیم کینیڈا، نے مجھ سے زبردستی نکاح کیا، (جس کا آج تک میرے گھر والوں کو علم نہیں ہے) اور اس کے بعد 3 سال تک نہ مجھ سے رابطہ کیا، نہ ہی مجھ سے کوئی رشتہ رکھا، نہ طلاق دی؟ پھر ۱ سال قبل میرے گھر والوں نے میری شادی میرے کزن کے ساتھ کر دی، جس سے میری ایک بچی بھی ہے ؟ خدا کی رضا کے لیے میری مدد کر دیں کہ میرے لیے کیا حکم ہے ؟ شکر گزار!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سابقہ نکاح اگر اولیاء کی اجازت کے بغیر غیر کفو میں مہر مثل سے کم پر کیا تھا تو یہ نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوا، اس لیے سائلہ کادوسرا نکاح بلاشبہ درست ہوا ہے ،لیکن اگر اولیاء کی اجازت کے بغیر کفو میں نکاح ہوا تھا، تو یہ دوسرا نکاح نکاح پر نکاح ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہوا، اس لیے اب دونوں کا میاں بیوی کی طرح زندگی گزارنا بھی درست نہیں، دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جائیں، اور اب تک جو گناہ ہوا ہے ، اس پر بصدق دل تو بہ بھی کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وسيأتي في باب العدة أنه لا عدة في نكاح باطل. وذكر في البحر هناك عن المجتبى أن كل نكاح اختلف العلماء في جوازه كالنكاح بلا شهود فالدخول فيه موجب للعدة.أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا. قال: فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة، ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية وغيرها اهـ. (3/ 132)
و في الفتاوى الهندية: لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة كذا في السراج الوهاج اھ (1/ 280)
وفيها ايضاً: الكفاءة معتبرة في الرجال للنساء للزوم النكاح كذا في محيط السرخسي ولا تعتبر في جانب النساء للرجال كذا في البدائع فإذا تزوجت المرأة رجلا خيرا منها فليس للولي أن يفرق بينهما فإن الولي لا يتعير بأن يكون تحت الرجل من لا يكافئوه كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي اھ (1/ 290)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: ومنها أن لا تكون منكوحة الغير، لقوله تعالى: {والمحصنات من النساء} [النساء: 24] اھ (2/ 268)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46105کی تصدیق کریں
0     147
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات