محترم جناب جناب مفتی صاحب! السلام علیکم
آپ میری پریشانی دور کیجئے گا ۔ میرا خاوند نشہ آور اشیاء کا عادی ہے ، براہ کرم میں نے اپنے حد تک بھر پور کوشش کی تھی ، اس کی بھی چاہت ہے کہ باز آئے لیکن وہ خود ہی اپنا ذہن بدل لیتا ہے کہ میں جو مرضی کر سکتا ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ اس کی یہ عادت چھوٹ جائے اور خاندان کی بربادی کا باعث نہ بنے ۔ براہ کرم میری راہ نمائی فرمائیں۔
نشہ آور اشیاء کا استعمال شرعاً نا جائز اور حرام ہے اس سے انسان کی دنیا اور آخرت دونوں برباد ہو جاتے ہیں۔ لہذا سائلہ کے خاوند کو چاہیے کہ اپنی قیمتی زندگی کو ایسے فضول اور اللہ تعالی کے غضب اور ناراضگی کا سبب بننے والے کاموں میں ضائع کرنے سے مکمل احتراز کرے، نیز اسے چاہیے کہ اپنے قرب و جوار میں کسی متبع شریعت متقی پرہیز گار عالم دین کو تلاش کر کے اس کی مصاحبت اختیار کرے۔ ان کے بتائے ہوئے طور طریقے اپنانے کی کوشش کرے ۔ اور مذکور نا جائز امور سے بھی صدق دل اور ندامت کے ساتھ توبہ و استغفار کرے اور اگر ہو سکے تو تبلیغی جماعت کے ساتھ بھی وقت لگانے کی کوشش کرے یہ اس کے حق میں ان شاء اللہ مفید ثابت ہوگا ۔
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0