حرمت مصاهرت

شہوت کی حالت میں خالہ سےمصافحہ کرنے سے حرتِ مصاہرت کا حکم

فتوی نمبر :
44247
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

شہوت کی حالت میں خالہ سےمصافحہ کرنے سے حرتِ مصاہرت کا حکم

زید گیا اپنی خالہ سے ملنے،وہاں جاکر کمرے میں بیٹھا اور زید اکیلا تھا،شیطانی خیالات کے آنے کی وجہ سے زید کا ذکر منتشر ہوگیا تھا،اس حالت میں اس نے اپنی خالہ سے ہاتھ ملایا،ذہن میں ایک برا خیال آیا،لیکن اس کے خیال کی وجہ سے جب وہ مل رہا تھا،اس وقت شہوت کوئی زیادہ نہیں ہوئی،تو کیا اس کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زید کیلئے اپنی خالہ کے متعلق غلط اور شہوت آمیز خیالات ذہن میں لانا تو شرعاً جائز نہیں تھا،جس پر زید کو توبہ واستغفار اور آئندہ کیلئے اس طرح کے خیالات لانے سے اجتناب کرنا چاہیئے ،تاہم خالہ سے مصافحہ کرتے وقت اگر واقعۃً اس کی شہوت میں زیادتی نہ ہوئی ہو تو فقط شہوت کی حالت میں خالہ سے مصافحہ کرنے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوئی،اس لئے زید کیلئے اپنی مذکور خالہ کی بیٹی سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة(وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى وفي امرأة ونحو شيخ كبير تحرك قلبہ أو زيادته وفي الجوهرة: لا يشترط في النظر لفرج تحريك آلته به يفتى هذا إذا لم ينزل فلو أنزل مع مس أو نظر فلا حرمة به يفتي الخ (وفی رد المحتار: تحت) (قوله: وحرم أيضا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. اهـ. (الیٰ قوله) (قوله: وأصل ممسوسته إلخ) ؛ لأن المس والنظر سبب داع إلى الوطء فيقام مقامه في موضع الاحتياط هداية. واستدل لذلك في الفتح بالأحاديث والآثار عن الصحابة والتابعين. (قوله: بشهوة) أي ولو من أحدهما كما سيأتي (قوله: ولو لشعر على الرأس) خرج به المسترسل (الیٰ قوله) (قوله: بحائل لا يمنع الحرارة) أي ولو بحائل إلخ، فلو كان مانعا لا تثبت الحرمة، كذا في أكثر الكتب (الیٰ قوله) (قوله : مطلقا) يرجع إلى الأصول والفروع أي، وإن علون، وإن سفلن ط اھ(3/32)۔
وفیه أیضاً: (حرمت) عليه (امرأته ما لم يظهر عدم الشهوة) ولو على الفم كما فهمه في الذخيرة (وفي المس لا) تحرم (ما لم تعلم الشهوة) لأن الأصل في التقبيل الشهوة، بخلاف المس (والمعانقة كالتقبيل) وكذا القرص والعض بشهوة، ولو لأجنبية وتكفي الشهوة من أحدهما،، ومراهق، ومجنون وسكران كبالغ اھ(3/36)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44247کی تصدیق کریں
0     765
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات