شرکت و مضاربت

سوال میں مذکور کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

فتوی نمبر :
44233
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

سوال میں مذکور کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

السلام علیکم! ایک کمپنی ہے جو پہلے ’’بٹ رپٹون‘‘ کے نام سے کام کر رہی تھی (www_bitirypton.com) اور اب اس نے اپنا نام تبدیل کر کے’’ میٹا ایف ایکس گلوبل‘‘ رکھ لیا ہے (www.metafsglobal.com) ۔ یہ کمپنی ایک بروکر ہے ،جو کہ لوگوں سے رقم لے کر کاروبار میں لگاتی ہے ،اور لوگوں کوان کی دی گئی رقم پر ایک مخصوص مدت کے لئے منافع دیتی ہے،کیا ایسی کمپنی کو پیسے دے کر منافع لینا جائز ہے؟ کمپنی جس کاروبار میں پیسے لگارہی ہے ،اور جس حساب سے منافع ایک مخصوص مدت کے لئے دے رہی ہے، اس کی تفصیل درجِ ذیل ہے ، کلو بار جن میں پیسے لگا رہی ہے :
1-فاریکس ٹریڈنگ (12 مختلف قسم کی کرنسیز میں ٹریڈنگ )
2- کر پٹوکرنسی ٹریڈنگ (اس میں مائننگ شامل نہیں ) 3- گولڈ ٹریڈنگ (شیئرز کی خرید و فروخت )
4- کروڈ آئل ٹریڈنگ ( شیئرز کی خرید و فروخت ) ان تمام کاروبار میں شیئرز کو اپنے قبضہ میں لے کر ٹریڈنگ کی جاتی ہے۔ منافع جس حساب سے ملتا ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1۔ سٹینڈرڈ انویسمنٹ: سٹینڈرڈ میں دی گئی رقم کا 35ء0 سے لے کر 40-0 فیصد تک 730 دن تک کے لئے منافع ملتا ہے ۔ منافع کی شرح 35-0 سے کم بھی ہو سکتی ہے یا کسی دن کوئی منافع نہیں بھی ملتا، اس میں نقصان کا بھی امکان ہوتا ہے، مگر کمپنی ایک وقت میں کئی چیزوں پر ٹریڈنگ کر رہی ہوتی ہے اور اگر کسی ایک کاروبار میں نقصان ہو بھی جائے تو کسی اور کاروبار میں منافع سے برابر ہو جاتا ہے اور کلی طور پر نقصان کا امکان نہ ہونے کہ برابر ہے۔ 730 دن کے اختتام پر انویسٹ کی گئی رقم واپس نہیں کی جاتی۔ ایک بار انویسٹمنٹ کر دی جائے تو ہم اپنے پیسے بھی واپس نہیں لے سکتے اور ہر صورت 730 دن پورے کرنا لازمی ہیں ۔
2- پروانویسٹمنٹ: پرو میں سٹینڈرڈ کی نسبت فرق یہ ہے کہ اس میں 730 دن کے اختتام پر انویسٹ کی گئی رقم تو واپس مل جاتی ہے، مگر اس میں منافع کی شرح کم ہے جو کہ دی گئی رقم کا 25۔0 سے لے کر 30-0 فیصد تک بنتی ہے ۔ کیا اس کمپنی میں انویسٹمنٹ کر کے منافع لینا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمپنی کے متعلق ہمیں مکمل معلومات نہیں کہ مذکور کمپنی باقاعدہ طور پر رجسٹر ڈہے یا نہیں ؟نیز مذکور کمپنی کو عوام الناس سے سرمایہ لیکر کاروبار میں لگانے کی اجازت بھی ہے کہ نہیں؟ مزید یہ ہے کہ مذکور کمپنی کے کاروبار کی جو تفصیل ذکر کی گئی ہے ، وہ مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق بھی نہیں ہے ، لیکن اس طرح کی آن لائن کام کرنے والی کمپنیوں میں عموماً اشیاء کی خرید و فروخت یا تو سرے سے ہوتی نہیں ، یا اگر خرید و فروخت ہو بھی تو اس میں قبضہ کا تحقق نہیں ہوتا، بلکہ محض ڈیجٹل فرم میں فرق برابر کر کے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے ، جو کہ شرعاً جائز نہیں، لہذا مذکور کمپنی میں انویسٹ کر کے نفع کمانے کے بجائے شکوک اور شبہات سے پاک کسی جائز کار و بار میں رقم لگانی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الترغيب والترهيب: من غشنا فليس منا اھ (۳/334)-
وفي شرح المجلة: المادة (19) لاضرر ولا ضرار، وهذه القاعده الماخوذة من الحديث الشريف الذي يرويه سيدنا ابو سعيد الخدريؓ وهو قوله عليه الصلوة والسلام: لاضرر ولاضرار في الاسلام اھ (ص: ۵۳) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44233کی تصدیق کریں
0     1173
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات