اسلام علیکم۔۔۔ میرا سوال یہ تھا کےایک گیم کی ایپ آئی ہے۔ اس گیم کے ذریعے قرآن حفظ کرنا آسان ہوگیا ہے۔۔۔ کیا یہ گیم کھیلنا جائز ہے؟؟
گیم کھیلنے کی وجہ سے قرآن مجید کے حفظ کا آسان ہو جانا تو ہدایت اور مشاہدے کے خلاف معلوم ہو رہا ہے ، تاہم اگر بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے قرآنی حروف کو گیم کے طرز پر ترتیب دیا جائے تو دیگر کھیلوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے ان حروف کو گیم کی طرز پر جوڑنے کی شرعاً گنجائش معلوم ہوتی ہے، تاہم قرآنی حروف کے جھوڑنے کے لیے گیم کے لفظ کے بجائے کوئی اور لفظ "تنشيط" وغیرہ کا انتخاب کیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
كما في الدر المختار: (و) كره تحريما (اللعب بالنرد و) كذا (الشطرنج) (الى قوله) وهذا إذ لم يقامر ولم يداوم ولم يخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع. (6/ 394)
و في تكملة فتح الملهم : فالضابط في هذا الباب عند مشائخنا الحنفية المستفاد من اصولهم واقوالهم ان اللهو المجرد ( الى قوله ) حرام أو مكروه تحريما وهذا الامر مجمع عليه في الامة متفق عليه بين الأئمة (الى قوله) وعلى هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها ما لم تشتمل على معصية أخرى وما لم يؤد الانهماك فيها الى الاخلال بواجب الانسان في دينه ودنياه اھ (۴/ ۴۳۶) واللہ اعلم بالصواب
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0