گناہ و ناجائز

حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو جوقرضہ دیا جاتا ہے وہ لینا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
43052
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو جوقرضہ دیا جاتا ہے وہ لینا کیسا ہے؟

میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو حکومت پاکستان نے " پرائم منسٹر ہاؤسنگ اسکیم "کے تحت لون دے رہی ہے ، یہ لون گھر خریدنے کے لیے لینا جائز ہےیا سود کے زمرے میں آتا ہے؟براہِ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو جو قرضہ فراہم کیا جائے گا، وہ سودی قرضہ ہے، اور سودی معاملہ کوئی بھی ہو ،قرآن و سنت کی واضح نصوص کی رو سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اس لیے اس طرح کی اسکیموں کے ذریعے سودی قرض لے کر اپنی ضرورت پوری کرنے کے بجائے کسی فرد یا ادارے سے بلا سود قرض لے لیا جائے ورنہ مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی چلنے والے کسی اسلامی بینگ سے جائز متبادل طریقے کے ذریعہ بھی اپنی مذکور ضرورت پوری کی جا سکتی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کریم اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43052کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات