نکاح

لڑکے والے شادی میں تاخیر کریں تو رشتہ توڑنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
42808
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

لڑکے والے شادی میں تاخیر کریں تو رشتہ توڑنا کیسا ہے؟

السلام علیکم محترم ! میرا سوال یہ ہے کے میری عمر 24 سال کی ہونے والی ہے ؟ میرا رشتہ طے ہوئے 5 ماہ ہوئے ہیں ؟ لڑکے کے گھر والے شادی میں 2 سال چاہ رہے ہیں کہ: لڑکا ابھی کماتا نہیں ہے، اور میں چاہتی ہوں شادی جلد ہو عمر زیادہ ہو جائیگی اور سالوں میں ۔ پر ان لوگوں کو بات کیسے سمجھائی جائے، جبکہ گھر والے میرے بات کر کے دیکھ چکے ، کیا انتظار کیا جائے یا انکار ؟ میں اپنی عمر لے کر بہت پریشان ہوں کہ: رشتہ ہوتے بھی دیر ہو رہی ہے۔ میری راہ نمائی کریں ؟ جزاک الله!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو چاہیئے کہ وہ خاندان کے بڑوں کے ذریعے شادی کی بات چلائے اگر کار آمد ہو جائے تو بہتر ، ورنہ عفت و پاکدامنی کے ساتھ دو سال انتظار اگر ممکن ہو، تو رشتہ توڑنے کے بجائے دو سال انتظار کرے، تاکہ رشتہ ٹوٹنے سے بچ سکے ، تاہم اگر دو سر ارشتہ اس سے بہتر موجود ہو اور سابقہ رشتہ توڑنے سے کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو اور سائلہ کو مزید دو سال عفت کے ساتھ رہنا مشکل ہو ،تو اس کو توڑ کر دوسر ارشتہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42808کی تصدیق کریں
0     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات