عقیقہ

عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

فتوی نمبر :
42770
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

میرا سوال عقیقہ سے متعلق ہے،وہ یہ ہے کہ اگر میری استطاعت ہو تو کیا میں لڑکی کی طرف سے ایک بکری کا عقیقہ کرسکتا ہوں اور مجھے عقیقہ کا مکمل مسئلہ اور سنت طریقہ بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ عقیقہ کا سنت طریقہ یہ ہے کہ ساتویں روز بچے کے بال صاف کرکے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جائے،اور بچے کا کوئی اچھا نام بھی تجویز کیا جائے،پھر اگر پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہو تو دو بکرے اور اگر لڑکی ہو تو ایک بکری ذبح کرنا مستحب ہے،عقیقہ کے گوشت کا حکم بھی قربانی کے گوشت کی طرح ہے کہ اس کا گوشت چاہے تو تقسیم کردے یا پکاکر رشتے داروں وغیرہ کو کھلادے اور اگر قربانی کی طرح اس کے تین حصے کیے جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی سنن أبی داؤد: عن ام کرز الکعبۃ قالت سمعت رسول اللہ ﷺ عن الغلام شاتان مکافئتان عن الجاریۃ شاۃ (2/36)۔
وفی رد المحتار: يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا(6/ 336)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42770کی تصدیق کریں
0     670
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لڑکے کا عقیقہ دو بکروں کے بجائے ایک بکرے کا کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • بچوں کے بڑے ہوجانے کے بعد سب کا ایک ساتھ عقیقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • محرم میں عقیقہ کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بڑی عمر میں اپنا عقیقہ خود کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • عقیقہ جس دن ہو اسی دن نومولود کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا عقیقہ ہر شخص پر لازم ہے ؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا چھ سال کی عمر میں بچہ کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • 23 سال کی عمر میں عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بچے کا عقیقہ کس پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا غریب شخص پر عقیقہ کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کے جانور کے لئے کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ میں لڑکے اور لڑکی کے حصوں میں فرق کی وجہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • نومولود کے انتقال کے بعد اس کا عقیقہ کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات