میرا سوال یہ ہے کہ میرا دوسال کا بیٹا ہے اور مجھے اس کا عقیقہ کرنا ہے تو میں نے سنا ہے کہ اگر دوبکروں کی استطاعت نہ ہو تو ایک بکرے پر بھی عقیقہ ہو سکتا ہے؟
جی ہاں! دو بکروں کی استطاعت نہ ہو تو ایک بکرا بھی عقیقہ میں ذبح کیا جا سکتا ہے۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن محمد بن علي بن حسين عن علي بن أبي طالب قال: عق رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الحسن بشاة اھ(2/ 1208)
وفی مرقاة المفاتيح: تحت هذا الحدیث: وأما الغلام فيحتمل أن يكون أقل الندب في حقه عقيقة واحدة وكماله ثنتان، والحديث يحتمل أنه لبيان الجواز في الاكتفاء بالأقل اھ(7/ 2689) واللہ أعلم بالصواب!